عدالت نے آزاد امیدواروں کے پوسٹرز وفلیکسز اتارنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

Published On 30 January,2024 12:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات سے قبل آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے آزاد امید وار رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر پوسٹرز اور فلیکسز اتارے جا رہے ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔