پیپلزپارٹی لندن سے بائیکاٹ کی کال کے سہارے بیٹھی ہے: مصطفیٰ کمال

Published On 21 January,2024 10:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی لندن سے بائیکاٹ کی کال کے سہارے بیٹھی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے نے پیپلزپارٹی کی انویسٹمنٹ کو دفن کر دیا، جلسے نے پیپلزپارٹی کے آر او اور ڈی آر اوز کو ناکام بنا دیا، تمہاری ضمانتیں 8 فروری کو ضبط کرائیں گے، بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بلاول کے بڑے بھی ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بنے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو ووٹ کیلئے پورے پاکستان میں جلسے کررہے ہیں، بلاول بھٹو نے کراچی کی 20 سیٹوں کو ضائع کر دیا، بلاول کہتے ہیں ان کے گھر میں پانی ٹینکر سے آتا ہے، بلاول اپنے وزیراعلیٰ سے سوال کریں کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے، ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی گئیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کا ووٹ ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کا ہے، اگر ایک بھی ووٹ آگے پیچھے ہوا تو یہ مجمع آپ کے گھروں میں گھس جائے گا۔