کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رہنما سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔
سینیٹر نسرین جلیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان غریب اور مےوسط طبقے کے لوگوں کی جماعت ہے، ایم کیو ایم نے اپنے نمائندوں کو اس الیکشن کے لئے کھڑا کیا ہے آپ انکو جتوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 20 لاکھ جانوں کی قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی، جب سے پاکستان بنا قربانیاں دیتے آرہے ہیں، کراچی کی اہمیت کو ہمیشہ کم کیا گیا۔
نسرین جلیل نے مزید کہا کہ بھٹو صاحب نے تعلیم اور انڈسٹری کو بریک لگائی، اردو کے نفاز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان میں کوئی ایسا صوبہ نہیں جہاں دیہی اور شہری کی تفریق ہو، صرف سندھ میں یہ تفریق ہے۔