لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، نائٹ شفٹ میں پل کی تعمیر کیلئے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے راوی پل منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔
محسن نقوی نے شدید سردی میں رات گئے عوامی پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی اور پل کی جلد تعمیر کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پائلنگ ورک کو سپیڈ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، نئے راوی پل پر کام کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹر کو تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، نئے راوی پل کی تعمیر سے لاہور کی داخلی و خارجی ٹریفک کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔