عام انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر لیے

Published On 11 January,2024 03:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار فائنل کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم نے این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 جاوید حنیف، این اے 234 ابو بکر، این اے 235 اقبال محسود، این اے 236 حسان صابر، این اے 237 رؤف صدیقی، این اے 238 صادق افتخار اور این اے 240 سے ارشد ووہرہ کے نام فائنل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس، ایم کیو ایم کراچی کی 15 نشستوں سے دستبردار ہونے پر راضی

این اے 241 اور این اے 244 سے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 242 اور 247 مصطفیٰ کمال، این اے 243 ہمایوں عثمان، این اے 245 حفیظ الدین، این اے 246 امین الحق، این اے 248 خالد مقبول صدیقی، این اے 249 احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔