عام انتخابات: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی

Published On 10 January,2024 07:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات کیلئے ایک اور اہم مرحلہ مکمل، کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں کا مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں جمعرات کو جاری کی جائیں گی، امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک انتخابی مہم چلا سکیں گے۔