لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں بند قیدی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام جیلوں سے ووٹر قیدیوں کی تفصیل مانگ لی، جیل حکام کے مطابق پنجاب میں 66 ہزار سے زائد قیدیوں میں کتنے ووٹرز ہیں جیلوں سے فہرستیں وصول ہونے کے بعد تعداد سامنے آئے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ ووٹر قیدیوں کا حلقہ، یونین کونسل اور ووٹ نمبر آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوائیں گے۔
جیل حکام کے مطابق 22 جنوری تک تفصیلات موصول ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کے لئے فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی، ہرجیل میں کیمروں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروا کر الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔
جیل حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی قیدی ووٹرز کی معمولی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔