الیکشن کمیشن کی امیدواران کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی کا آغاز

Published On 02 January,2024 09:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے تشہیری ہورڈنگز ہٹانے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان اور سیالکوٹ میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشہیری ہورڈنگز لگائے تھے۔