پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند

Published On 15 December,2023 09:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کا کہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جبکہ پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔