میانوالی: (دنیا نیوز) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے، علاوہ ازیں انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔