نیشنل ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Published On 13 December,2023 08:49 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) نیشنل ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اور ٹرک میں تصادم کے بعد ٹرک کو آگ لگ گئی، تیز رفتار مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں آگ پر قابو پانے کوششیں جاری ہیں، بس میں موجود ایک زخمی خاتون کو نکالنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔