اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔
فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے پر سماعت کرے گا۔
وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، 5 رکنی لارجر بینچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔