اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 والی سیاست نہیں آتی: بلاول بھٹو زرداری
جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ ہوں گے۔
بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012ء کو ہوئی تھی، ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں، صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔