اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ اور ایپکس کمیٹی کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔