اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذوالفقار علی بھٹو پھانسی صدارتی ریفرنس کے معاملہ پر بینچ ون کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کر کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں کیے گئے ہیں، 3 رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔