لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار 195 حادثات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق 732 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹریفک حادثات میں 16 اموات ہوئیں، سب سے زیادہ روڈ ٹریفک حادثات 271 لاہور، 82 فیصل آباد اور 73 ملتان میں ہوئے، 1302 زخمی افراد میں 1084 مرد اور 254 خواتین شامل ہیں، 1195 حادثات میں 1039 موٹرسائیکل، 73 رکشے، 110 کاریں رپورٹ ہوئیں۔
ترجمان ریسکیو کا مزید کہنا ہے صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 271 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، لاہور میں ٹریفک حادثات سے 98 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹریفک حادثات میں 276 لوگ زخمی ہوئے۔