راولپنڈی: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں، اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔