اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو چلائی جا رہی ہے۔
بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔