استحکام پاکستان پارٹی آج کامونکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

Published On 26 November,2023 11:07 am

لاہور: (دنیانیوز) استحکام پاکستان پارٹی آج کامونکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔

کامونکی نیو غلہ منڈی میں ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ، آئی پی پی کے پارٹی پرچموں اور فلیکسسز سے شہر کو سجا دیا گیا، اس سلسلے میں  80 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور تیس فٹ بلند سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ پنڈال میں پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔

کنونشن سے مرکزی قائدین جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا خصوصی خطاب ہو گا۔

آئی پی پی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر و سابق ایم این اے رانا نذیر احمد خان میزبانی کریں گے جبکہ کنونشن کےلیے ورکرز کو تین بجے کا ٹائم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سٹیج کے سامنے آئی پی پی کےانتخابی نشان عقاب کا بڑا فلیکس آویزاں کر دیا گیا ، ورکرز کنونشن کے مناظر دکھانے کے لئے سٹیج اور جلسہ گاہ میں بڑی سکرین آویزاں کی جارہی ہے۔