استحکام پاکستان پارٹی کا 26 نومبر کو کامونکی میں ورکرز کنونشن کا اعلان

Published On 22 November,2023 04:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) استحكام پاكستان پارٹی نے ایك بار پھرعوامی میدان كا رخ كرلیا، استحكام پاكستان پارٹی نے 26 نومبر كو كامونكی میں وركرز كنونشن كرنے كا اعلان کر دیا۔

ڈاكٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وركرز كنونشن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، آئی پی پی كامونكی غلہ منڈی میں بھرپورعوامی طاقت كا مظاہرے كرے گی، وركرز كنونشن سے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان خطاب كریں گے۔

ڈاكٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحكام پاكستان پارٹی پنجاب میں بھرپور انداز میں سیاسی اننگز كھیلے گی، استحكام پاكستان پارٹی میں بڑی تعداد میں سیاسی كھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔