لاہور، اسلام آباد، کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکم موسمیات کے مطابق منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، لاہور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہے گی، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں بھی اگلے تین روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں فی الحال معطل ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے اوقات میں 82 فیصد رہا، شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے اور زائد ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، دوپہر تک سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔