مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بارش اور برف باری کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم خوش گوار ہوگیا، دارالحکومت کے پہاڑی سلسلے کوہ مکڑہ، پیر چناسی، پیر ہسی مار نے برف کی چادر اوڑھ لی۔
وادی نیلم اور لیپا کے پہاڑوں پر بھی ہر سو برف ہی برف نظر آ رہی ہے، آزاد کشمیر میں حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔