بہاولپور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر سے اسلحہ اکٹھا کر کے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جارہی ہے، بچوں اور خواتین پر حملے کرنا انسانیت سوز مظالم ہیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلسطین پر اس طرح کے حملے کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہیں، فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ اقوام عالم اور دیگر ممالک کوشش میں ہیں کہ حالات جنگ بندی کی طرف جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ملک میں جتنی بھی ترقی ہوئی میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی، نوازشریف کی واپسی خوش آئند ہے اور پھر سے ترقی کا پہیہ چلے گا۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب کو بہاولپور میں مضبوط ہونا چاہئے، ساؤتھ سیکرٹریٹ کی بہاولپور میں بلڈنگ کی تعمیر نہ ہونا حیران کن ہے، نگران صوبائی حکومت اپنی کابینہ کا اگلا اجلاس بہاولپور میں رکھے گی، اچھے فیصلے ہونگے۔