اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس پروسیجر کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرا دی گئیں۔
اضافی دستاویزات میں پریکٹس پروسیجر قانون کی پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ جمع کرایا گیا، اضافی دستاویزات درخواست گزار امیر خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے جمع کرائیں۔
متفرق درخواست میں سپریم کورٹ سے اضافی دستاویز کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا تھا، قانون کے تحت ازخود نوٹس، بینچز کی تشکیل اورمقدمات کی فکسیشن کا اختیار 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا۔