نگران کابینہ میں توسیع، شہزادہ احسن اشرف شیخ وفاقی وزیر مقرر

Published On 06 October,2023 04:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کردیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف کی بطور نگران وفاقی وزیر تقرری سے متعلق سمری صدر کو ارسال کر دی ہے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 19 جبکہ کابینہ کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔