پشاور: (دنیا نیوز) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین خیبر پختونخوا میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے۔
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں سلیم سیف اللہ خان، سینیٹر عثمان انور بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ، سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی اور عون چودھری نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع کے مطابق بہت جلد کے پی کے سے اہم سیاسی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت بھی متوقع ہے۔