گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق 24 سالہ مصطفیٰ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ فلائی اوور پر گلے پر ڈور پھر گئی، گلے پر گہرا کٹ لگنے اور زیادہ خون بہنے سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی، ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او کو پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے اور دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کر دی۔