عید میلاد النبیؐ پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Published On 21 September,2023 08:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 29 ستمبر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعظم کی منظوری سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 29 ستمبر جمعۃ المبارک کے روز ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔