نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، حمزہ شہباز

Published On 17 September,2023 04:38 pm

لاہور (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے۔

پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ جب بھی عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم بنایا تو عوام کو ریلیف ملا، نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے، پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے بلکہ اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں گھری حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔