اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، بیرسٹر علی ظفر خود آکر دلائل دیں گے جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے انتظار کے لیے سماعت میں وقفہ کردیا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا کو دلائل کیلءے مواقع دیے، پی ٹی آئی کے وکیل آج بھی دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے، کورونا کے باعث پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ایک سال کا وقت دیا۔