سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہیدوں کے مزاروں پر حاضری

Published On 09 September,2023 09:52 pm

نوڈیرو: (دنیا نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی۔

آغا سراج درانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ، شہید شاہنواز بھٹو کے مزاروں فاتحہ خوانی کی، شہیدوں کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ شہیدوں کے مزاروں سے ہمیں طاقت ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے 90 روز میں الیکشن کرائے، اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کا کب اعلان کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کی شہادت پر دلی افسوس ہے، ملک کے اندر بہت زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے، عوام اس وقت بہت بڑی تکلیف سے گزر رہے ہیں۔