بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو کی ملاقات، سندھ کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 05 September,2023 07:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو نثارکھوڑو نے سندھ میں پی پی پی کی تنظیم سازی اورعوامی رابطہ مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا، نثار کھوڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تنظیم سازی اورعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کا دورہ کروں گا۔

چیئرمین پی پی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پورے ملک میں کارکن متحرک ہو جائیں، یونین کونسل اور وارڈز کی سطح تک خالی رہ جانے والے پارٹی عہدوں کو فی الفورپُرکیا جائے، پیپلزپارٹی بھرپورطریقے سےعام انتخابات میں حصہ لے گی۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد کرایا جائے تاکہ جمہوری حکومت عوام کے مسائل کا حل نکالے۔