اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں سعودی عرب کے سفیر نے عشائیہ دیا، حج و عمرہ کی سہولیات میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامران ٹیسوری اور نواف سعید اے المالکی نے عشائیہ میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، گورنر سندھ نے کہا سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، پاکستانی قوم سعودی بھائیوں سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا عمرہ ویزا کے 24 گھنٹے میں اجراء کا فیصلہ خوش آئند ہے، حج پروازوں اور کوٹہ میں اضافے سے عازمین حج کو زیادہ سہولیات فراہم ہوں گی۔