اسلام آباد (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں نگران حکومت کی سفارش پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ڈویژن کے کمشنر تمام اضلاع کے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، محمدحمزہ شفقات کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن، بشیر احمد بازئی کو کمشنر قلات ڈویژن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق جاوید احمد شاہوانی کو کمشنر ژوب، بالاچ عزیز کو کمشنر لورالائی ڈویژن، طارق قمر بلوچ کو کمشنر نصیرآباد ڈویژن، سعید احمد عمرانی کو کمشنر مکران، شاہ عرفان احمد کو کمشنر رخشان، سید فیصل احمد کو کمشنر سبی ڈویژن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
سعد بن اسد کو ڈی سی کوئٹہ، جمیل احمد کو ڈی سی پشین، ذاکر علی کو ڈی سی قلعہ عبد اللہ، راجہ اطہر کو ڈی سی چمن، عائشہ زہری کو ڈی سی قلات، محمد عارف خان زرکون کو ڈی سی خضدار،اورنگ زیب بادینی کی ڈی سی گوادر تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔