لندن: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔
لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔
مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔