لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہئے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے، صدر صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر مملکت کو جواب دینا پڑے گا۔