لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر پر الزامات لگانے پر کاؤنٹر ٹیررازم پولیس لندن نے تسنیم حیدر سے تفتیش کی۔
کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے دو افسران نے تسنیم حیدر سے طویل تفتیش کی، ایس او 15 کے دو افسران نے تسنیم حیدر کا 4 گھنٹے انٹرویو کیا، انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔
تفتیش کے دوران تسنیم حیدر کو مترجم بھی فراہم کیا گیا، انٹرویو کا سکرپٹ تسنیم حیدر کو دکھا کر دستخط لئےجائیں گے، انٹرویو کی دستاویز مکمل ہونے کے بعد پولیس دیگر افراد سے رابطہ کرے گی۔
واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر پر ارشد شریف کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔