اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا، بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں، بنچ کل (بدھ) کو دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔