کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی۔
وزیراعلی بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر آصف زرداری کے نام خط لکھ دیا، خط میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ ہمارے ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں، میری ذاتی خواہش تھی کہ پیپلزپارٹی جوائن کروں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب بلوچستان کی کارکردگی: 20 سال میں بدعنوان افراد سے صرف 6 ارب 56 کروڑ برآمد کیے
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بطور سپیکر عدم اعتماد کی تحریک میں بی اے پی نے ذاتی اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر میرا ساتھ دیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے مشکل حالات میں مجھے پارٹی صدر اور وزیراعلیٰ بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کی طرح بی اے پی کی نگاہ بھی عام انتخابات پر مرکوز ہے، بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔