اسلام آباد: (دنیا نیوز) 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سماویہ طاہر ستی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی رہنما سماویہ طاہر ستی کو اسلام آباد پولیس نے گھر سے حراست میں لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سماویہ طاہر ستی کو 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری کی ہاؤسنگ کالونی، فرنیچر فیکٹری اور پلازہ سیل
واضح رہے کہ سماویہ طاہر ستی سابق رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں اور وہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب کے عہدے پر موجود ہیں۔