کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جلد ہی کراچی میں پیپلز بس سروس کا نئے روٹس پر آغاز ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے، محکمۂ ٹرانسپورٹ شہریوں کی آسانی کے لیے کام کر رہا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی، شہریوں کو سستی اور بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔
#Karachi - Good news, once again! New fleet of Buses arrived in karachi, which will allow the start of new routes in just a few days by the Transport Department government of Sindh allowing further ease, access and mobility for the public. To add further, more buses will be… pic.twitter.com/nlTCMaca38
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 23, 2023