لاہور: ( دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر بیانیے پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے سائفر بیانیے پر رد عمل دیتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے بہت غلط حرکت کی، ان کے خلاف کسی نے کوئی سازش نہیں کی بلکہ انہوں نے پاک فوج کے خلاف سازش کی۔
عوامی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین میں بالکل شعور نہیں ہے، انہیں ایسے ممالک کو دیکھ کر سبق سیکھنا چاہیے جہاں فوج نہیں ہے، فوج کو بدنام کرنے کے بجائے سائفر میں کچھ تھا تو اسے سامنے لانا چاہیے تھا، وہ سائفر کے پیچھے چھپ کر جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے تھے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی بہتری کا سوچتے تو ایسی سازش نہ کرتے، بین الاقوامی طاقتوں کو خوش کرنے اور فوج کو بدنام کرنے کیلئے انہوں نے یہ سازش کی، فوج ہمارے ملک کا سرمایہ ہے، اس کے خلاف ایسی باتیں کرنا کسی پاکستانی کو زیب نہیں دیتا۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے سائفر کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنایا، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ منصوبہ بنایا، وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔