وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

Published On 06 July,2023 08:50 am

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔

ذارئع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 دن تک امریکا میں قیام کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو جاپان کا دورہ مکمل کرکے امریکا پہنچے ہیں۔