بہاولنگر : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 افراد زخمی

Published On 01 July,2023 03:09 am

بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں عارف والا روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔