اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بج کر 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔