کشتی حادثہ پر وزیراعظم کی کمیٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، آصف کرمانی

Published On 19 June,2023 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیگی سینیٹر آصف کرمانی نے کشتی حادثہ پر وزیرا عظم کی تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کمیٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور حکومتی رکن کہہ رہا ہوں کہ کمیٹی کا نتیجہ "صفر بٹہ صفر" نکلے گا، عثمان مرزا اور مری واقعہ کی کمیٹی کا کیا نتیجہ نکلا؟

سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ایف نائن پارک میں ایک معصوم کے زیادتی کے مجرم کا کیا بنا، ہمارے 300 نوجوان ڈوب گئے، یہ سب کمیٹیاں فراڈ ہیں۔