ریویو آف ججمنٹس قانون کیخلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Published On 06 June,2023 07:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات پر نئے قانون کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے، اس سے قبل بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناعی دے چکی ہے۔