اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ، میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
Deeply saddened by the loss of hundreds of lives in a train accident in India. I extend my heartfelt condolences to the bereaved families who lost their loved ones in this tragedy. Prayers for speedy recovery of the injured.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 3, 2023
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ رات ٹرینیں ٹکرانے سے 288 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔