اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 30, 2023
انہوں نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔