احمد پور شرقیہ : (دنیا نیوز) نیشنل ہائی وے پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
افسوسناک واقعہ نیشنل ہائی وے پر خان پور مرچاں والا کے قریب پیش آیا جہاں بہاولپور سے کراچی جانیوالی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 35 سالہ عمران اور 20 سالہ حمزہ شامل، ریسکیو 1122 نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔